صوبائی بجٹ وزیراعلیٰ کی دور اندیشی کا ثبوت ہے، ملک نعیم بازئی

کوئٹہ:صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے جس حلقہ میں عوام کی جو بھی ضرورت تھی اسے پورا کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے منصوبوں کی منظوری دیکر عملی اقدام کیا ہے یہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی دور اندیشی ہے جنہوں نے ہمیشہ کوئٹہ شہر کو فوکس رکھا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ ظہور بلیدی مبارکباد کے قابل ہیں جنہوں نے مثالی بجٹ پیش کیا جبکہ ماضی میں صرف کاغذات میں ترقی ہوئی اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے موجودہ بجٹ میں اغبرگ کو گیس کی سپلائی حلقہ میں چار کالجز، کچلاک میں ٹراما سینٹر اسپورٹس کمپلیکس اغبرگ ٹو پنجپائی روڈ، نوحصار ڈیمز، سپورٹس کمپلیکس سمیت درجنوں کلیوں میں سڑکوں نالیوں کی تعمیر پانی بجلی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے اسکیمات کی بجٹ میں منظوری دیکر عوام کا دل جیت لیا ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی حالت تبدیل اور علاقے میں ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت نے جس حلقہ میں عوام کی جو بھی ضرورت تھی اسے پورا کرنے کیلئے عملی اقدام کیا اس کی زندہ مثال میراحلقہ میں ترقیاتی منصوبے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا موجودہ حکومت نے پی ایس ڈی پی کی تمام اسکیمات کو آٹومشین نظام سے منسلک کیا ہے سسٹم آن لائن ہونے سے منسوبوں کی مانیٹرنگ آسان ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی دور اندیشی ہے کہ جنہوں نے کوئٹہ کے عوام کو ہمیشہ فوکس رکھا جبکہ ماضٰ میں اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود تمام علاقے پسماندگی کا شکار ہیں عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپ اپنے والوں نے بجٹ اجلاس کے موقع پر جو کچھ کیا اس سے باشعورسیاسی کارکنوں کے سر شرم سے جھک گئے ان کے اپنے دور اقتدار میں اپوزیشن کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں