خضدار، 10مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی خاطر بارہ روزہ مہم شروع

خضدر:ضلع خضدار میں 10 مختلف بیماریوں سے بچاو کی بارہ روزہ مہم شروع کی جا چکی ہے۔ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان بلوچ اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر بشیر بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع خضدار میں دس مختلف بیماریوں سے بچاو کی بارہ روزہ مہم انیس جون سے شروع کر دی گئی ہے جس میں پیدائش سے لے کر 23 ماہ تک کے بچوں کو جان لیوا بیماریوں سے بچاو کی حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں اسکے علاوہ 15 سے 49 سال کے بچیوں اور خواتین کو تشنج جھٹکے کی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیئے TT ویکسین بھی لگائی جارھی ھے اس سلسلے میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گزارش ہے کہ محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائینگے اس کے علاوہ تمام EPI سینٹرز میں یہ سہولت موجود ھے۔گزشتہ ماہ خضدار میں خسرہ کی پیچیدگیوں کی وجہ سے 5 بچوں کی اموات ہوئی تھی ان بچوں کو والدین نے ویکسین نہیں لگوائی تھی اور بر وقت علاج نہیں کی گئی تھی لہذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی بر وقت ویکسینیشن کروا کر ان جان لیوا بیماریوں سی محفوظ رکھیں۔علماہ کرام،قبائلی معتبرین،سوشل ورکرز اور سیاسی پارٹیوں سے گزارش ھیکہ اس مھم میں ٹیموں کو سپورٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں