بلوچستان بھرمیں بجلی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے، کیسکو

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)صوبہ بھرمیں بجلی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرمحمدعارف کی ہدایت پر 132Kv گوادر ڈیپ سی پورٹ گرڈاسٹیشن میں نصب 10/13ایم و ی اے پاورٹرانسفارمرکی جگہ دوگنی استعدادکار والے 40ایم وی اے کاایک نیا پاور ٹرانسفارمرنصب کردیاگیاہے جسے گزشتہ روز باقاعدہ طورپر چلادیاگیاہے۔ یہ منصوبہ کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن(GSC)اورگرڈسسٹم آپریشن(GSO)کی ٹیم نے مکمل کرلیاہے۔اس منصوبہ کی تکمیل سے بلاشبہ مذکورہ گرڈسے منسلک فیڈروں پر لوڈکے دباؤ میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ مستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں