حکومت نے عوام کو کوئی مناسب ریلیف نہیں دیا، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ:امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت نے عوام کو اب تک کوئی مناسب ریلیف نہیں دیااب تک سب کچھ میڈیا اوروعدوں کی حد تک چل رہاہے۔اشیاء خورونوش یوٹیلٹی اسٹور تک میں موجود نہیں غریب،دیہاڑی دارمزدور رل گیے۔مہنگائی،لاک ڈاؤن نے غریب عوام کا جینادوبھر کر دیا۔تمام حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں ڈاکٹرزکااپنی مددآپ کے تحت حفاظتی سامان خریدنا حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے الخدمت فاؤنڈیشن کی غرباء ومساکین کیلئے خدمات قابل تقلید قابل تحسین ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں پینے کے صاف پانی کے بحران پر صوبائی حکومت ایکشن لیں اور فی الفورشہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کردیں ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر عوام کو چھوڑنا پریشان کن صورتحال میں عوام کیساتھ زیادتی ہے۔وزیر اعظم کے تین گھنٹے کادورہ کوئٹہ نشستن گفتن اوربرخاستن سے زیادہ کچھ نہیں اہل بلوچستان کو امید تھی کہ متاثرین کیلئے ریلیف کااعلان،بجلی وگیس بلوں میں رعایت اور احساس پروگرام میں بلوچستان کے غریب مجبور عوام کو خصوصی رعایت ملیگی مگر ایساکچھ نہیں ہواصوبائی حکومت،آفیسرز نے کاغذی بریفنگ دیکروزیر اعظم کو مطمئن کر دیا مگر عوام کی حالت،پریشانی ومجبوری سے وزیراعظم کو اندھیرے میں رکھا گیاجو غریب عوا م کیساتھ زیادتی ہے۔صفائی،احتیاط،صدقہ وخیرات،نیک اعمال اورخدمت خلق سے اللہ کو راضی کرنے کی ضرورت ہے۔آزمائش کی اس گھڑی میں مخیر حضرات،سرمایہ دار،تاجربرادری غرباء مساکین مجبور وپریشان حال عوام کی مددکریں الخدمت فاؤنڈیشن اس اہم فریضہ کی ادائیگی کیلئے ملک بھر میں ریلیف وخدمات کے کاموں میں دن رات مصروف ہیں۔وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ پیکیج تو مانگ رہا ہے مگر عوام کو پہلے دیے گیے پیکیج کے اثرات بھی نہیں ملے سب کو حکومتی وزراء وبیوروکریسی میں میں چوری چھپکے سے تقسیم کرنا بھی مناسب نہیں۔کاش حکومت اخلاص ونیک نیتی سے عوام کی خدمت کرتے وزراء اس پریشان کن حالات میں دن رات ایک کرکے اپنی ذات وحکومت اورپارٹی سے پریشان حال غریب عوام پر خرچ کرتے توآج حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔جماعت اسلامی حکومت کے اچھے کاموں میں ساتھ جبکہ ظلم وزیادتی اور کرپشن پر خاموش نہیں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں