حب میں راشن کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج

حب :بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا،اس وقت بلوچستان کے دیگر شہروں سمیت حب میں بھی جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن عوام نے سرکار کی طرف سے امداد اور راشن نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے آر سی ڈی روڈ کو بلاک کر دیا ہے۔ عوام کی جانب سے ہوئے احتجاج کی وجہ سے روڈ مکمل طور پر جام ہو گیا ہے جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ آخری اعلاعات تک عوام نے اپنے احتجاج کو جاری رکھاہوا ہے جبکہ ٹریفک مکمل طور پر جام ہے۔یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر کے ایک کروڑ 28لاکھ غریب خاندانوں کو1200 ہزار روپے تقسیم کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں