انتظامیہ نے اگر 72گھنٹے کے اندر اندر عبیداللہ کاسی کو بازیاب نہیں کرایا تو جرگے کی کمیٹی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، اے این پی
کچلاک:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل ممبرملک عبیداللہ کاسی ایڈووکیٹ کااغواء غفلت اورلاپروائی کا مظہرہے،اگرحکومت،انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے ملک عبیداللہ کاسی کی 72گھنٹے کے اندراندربازیابی میں ناکام ہوئے تو جرگے کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی اپنافریضہ اورذمہ داری پوری کرے گی،کمشنرکوئٹہ ڈویژن،ڈی سی کوئٹہ کی جرگے شرکاء کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری یوسف خان کاکڑکی رہائشگاہ پر سیاسی اورقبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ زیرصدارت صدارت حاجی عبدالرحمن بازئی ہوا،جرگے سے یوسف خان کاکڑ،بی این پی کے مرکزی سینئرنائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمااورسینیٹرارباب عمرفاروق، اسپیشل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان ملک عادل خان بازئی،ارباب غلام ایڈووکیٹ،چیف آف قبائل ملک امان اللہ کاکڑ،ملک عبدالمجیدکاکڑ،ملک ےٰسین خان کاکڑ،،ڈاکٹر عبدالظاہربازئی،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیرحافظ نورعلی،حضر ت افغان،ملک انورسلیم کاسی،ارونگزیب کاسی،ملک بازمحمدکاسی،ملک رمضان مہترزئی،نیشنل پارٹی کوئٹہ کے نائب صدر محمدحنیف کاکڑ،فاروق وطن شاد،حاجی محمدآصف کاکڑ،بلال احمدکاسی،ولی افغان ایم کیوایم صوبائی صدر عمران خان کاکڑ۔عبدالناصرکاسی،گل محمدسامخیل،کمال خان خلجی اوردیگرنے خطاب کیا،مقررین نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل ممبر ملک عبیداللہ کاسی ایڈووکیٹ کے اغواء کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات علاقے میں امن وامان کو خراب کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے،اغواء کاروں نے علاقے کے ایک معزز،شریف اور باشعورقبیلے کے ایک معززشخصیت کو ٹارگٹ کرتے ہوئے اغواء کیا، بعض عناصر ایک منظم سازش کے تحت پس پردہ قوتوں کی ایماء پر علاقے میں بدامنی اورقبضہ گیری کرناچاہتے ہیں،لیکن ہمارا وطن اورہماراعلاقے ایسے سازشی عناصرسے بچانے کے لئے ہمارے قبائل باوقار،سنجیدہ اورشعوری سوچ سے ان کی عزائم کو ناکام بنائینگے،اورایسے سازشی عناصر کی روک تھام مشترکہ تاریخی روایات اورجرگوں کے زریعے ناکام بنائینگے،ایسے واقعات ریاستی اداروں،حکومت اورانتظامیہ کی غفلت اورلاپروائی کا اظہارہے،آج کا یہ جرگہ حکومتی وعدے اوریقین دہانی پر 72گھنٹے تک ان کی باعزت بازیابی کا انتظارکرینگے،اگرحکومت،انتظامیہ اورریاستی ادارے ملک عبیداللہ کاسی کی باحفاظت بازیابی میں ناکام ہوا،تو جرگے کی طرف سے تشکیل دی کمیٹی ہر فیصلے جرگے میں شریک قبائل کی مشاروت سے اپنافریضہ اورذمہ داری پوری کرینگے،اورجرگے نے فیصلہ کیاہے کہ ملک عبیداللہ کاسی کا گھر،خاندان اغواء کاروں کے ساتھ کسی قسم کی بارگینگ نہیں کرے گی،کیونکہ ہماراوطن اورعلاقہ طویل عرصے سے مختلف بحرانوں کی وجہ سے قتل گاہ بن چکاہے،لہذاایسے انسانیت دشمن اورروایات شکن اقدامات سے مرغوب کے بجائے جرات قبائلی جرگوں کے زریعے ناکام بنانے کی حتی الامکان کوشش کرینگے۔


