بلیدہ، احساس پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والاریٹیلر گرفتار
تربت: بلیدہ میں احساس پروگرام کے رقم میں کٹوتی کرنے والے ریٹیلرکو گرفتار کرلیا گیا،کتوٹی کی رقم ریٹیلر سے واپس وصول کرلی گئی ڈپٹی کمشنر کیچ میجر(ر)محمد الیاس کبزئی نے عوامی شکایات پر بلیدہ میں احساس پروگرام کے تحت قائم پوائنٹس پر رقوم کی کٹوتی کرنے والے ریٹیلر کا نوٹس لیتے ہوئے گرفتار کروالیا اور تحصیلدار بلیدہ کو حکم دیا کہ ر یٹیلر سے کٹوتی کی رقم وصول کرکے مستحقین کو واپس کیا جائے واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کیچ کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ بلیدہ میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین کے رقوم میں سے 3 سو روپے کی کٹوتی کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments