مند کا پسماندہ گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم
مند(نامہ نگار)مندکاپسماندہ گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم،مند کے مغربی علاقہ ”سہریں کوہ“ کاشمارمندکے قدیم ترین علاقوں میں سے ہے،سہریں کوہ کے مکین تاحال بنیادی سہولیات محروم ہیں علاقے میں بجلی پانی اور سٹرکیں بالکل نہیں اورایک پرائمری سکول ہے جو ایک عشرے سے بندہے،سہریں کوہ کے عوام سولہویں صدی کی زندگی گزار رہے ہیں،واٹرسپلائی بھی نہیں تاکہ یہاں کے مکین پانی پی سکیں،سہریں کوہ کے رہائشیوں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان،وفاقی وزیرمحترمہ زبیدہ جلال اور اپنے حلقہ سے منتخب نمائندے لالہ رشیددشتی سے پرزوراپیل کی ہے کہ ہمارے اہم مسائل پرفوری توجہ دے کرحل کریں۔
Load/Hide Comments


