کورونا،بلوچستان حکومت مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، وفاق سے دوٹوک بات کرے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی غیرسنجیدگی کے باعث کرونا وائرس سے بلوچستان بڑی طرح متاثر ہورہا ہے حکومتی اعداد و شمار اپنی نااہلی اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے کیا جارہاہے جب تک وسیع پیمانے پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ نہیں ہونگے تب تک اسکا صحیح اندازہ لگانا بہت مشکل ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی دوسری بڑی کمزوری و خامی بلوچستان کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے میں ناکامی ہے اپنی کمزوریوں اور خامیوں پر پردہ ڈالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کرونا وائرس کے سامنے یورپ اور امریکہ بے بس ہے سینکڑوں افراد روزانہ لقمہ اجل بن رہے ہیں اس سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور اپنے وسائل کو ضائع کرنے کے بجائے ان کا بہتر انداز میں حکمت عملی ترتیب دے کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے وفاق کی طرح بلوچستان حکومت بھی اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہ لے کر بغیر اندھیرے میں تیر چلا رہی ہے انھوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت اس وبا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے بلوچستان کو اپنے ضروریات کے حوالے سے وفاق سے دو ٹوک بات کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کھا کہ بلوچستان حکومت کے اب تک کے اقدامات انتہائی غیر سنجیدہ اور نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں