فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ
منیلا: فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، مسافروں میں سے 40 کو بچا لیا گیا تاہم ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق سی 130 طیارے میں نئے تربیت یافتہ فو جی موجود تھے جنہیں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ ٹاسک فورس میں بھیجا جا رہا تھا۔ عملے سمیت مسافروں کی تعداد 85 بتائی گئی ہے، حادثہ فلپائن کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی سول ایوی ایشن حکام اور ریسکیوادارے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔فلپائنی حکام کے مطابق طیارہ گرنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا،ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
Load/Hide Comments


