کوئٹہ، کٹ پیس گلی میں آتشزگی،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے کٹ پیس گلی میں آتشزدگی کی اطلاع،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے نے موقع پرپہنچ کرآگ کو بجھادیا۔چیف فائر آفیسر عبدالحق خان اچکزئی کے مطابق کٹ پیس گلی میں آتشزدگی کی اطلاع پر میٹرو پولیٹن فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہوگئی کٹ پیس گلی میں صبح 5 بجے دوبارہ ڈبل تہہ خانے میں آگ بجھانے کے دوران تین فائر مین بے ہوش جسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تہہ خانے میں راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آخر کار آگ کو بجھا دیا اور کٹ پیس گلی کو محفوظ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں