سی پیک اور گوادر دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہے ہیں، ثمینہ ممتاز

کوئٹہ Lسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں خوشحالی آئے گی انہوں نے وزیراعظم کے دورہ گوادر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ گوادر خوش آئند ہے اور جو منصوبے گوادر اور سی پیک کے لئے دیئے گئے ہیں وہ اس خطے کی تقدیر بدل دیں گے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے جام کمال خان کے وژن کے مطابق ہیں انہوں نے وفاقی حکومت سے بلوچستان کے لئے اربوں روپے کے اہم اور بڑے ترقیاتی منصوبے حاصل کئے ہیں جن میں گوادر کے لئے پینے کے پانی کا منصوبہ، گوادر فری زون، گوادر ایئرپورٹ فیز 2 اور شمسی بجلی کے منصوبے قابل ذکر ہیں گوادر فری زون کا افتتاح گوادر کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ہے جس کا افتتاح وزیراعظم نے کر دیا ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان بالخصوص بلوچستان کے لئے ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھل جائیں گی اور گوادر ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے نہایت اہم اور پہلی ترجیح بن جائے گا انہوں نے کہا کہ سی پیک اور گوادر منصوبے دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہے ہیں جن کی تکمیل سے ان کے مذموم مقاصد کی ناکامی ہو گی اسی لئے دہشت گرد عناصر ان منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں لیکن ہماری سییکیورٹی فورسز ان حاسد دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہیں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر وطن کی سرحدوں اور مفادات کا دفاع کیا ہے ان کی انہی قربانیوں کی مرہون منت ہی یہ بڑے اور اہم منصوبے اپنی تکمیل کی طرف کامیابی سے گامزن ہیں جو انشاء اللہ بہت جلد پایہ تکمیل ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز دشمنوں کے مذموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس کے لئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ فیز 2 کی تکمیل سے یہاں سے اربوں ڈالرز کی تجارت ہو گی جس سے گوادر سمیت بلوچستان کے عوام کے لئے خوشحالی اورروزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو حاصل ہو گااور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پہلی ترجیح ہے کہ ان منصوبوں کے ثمرات عام عوام تک پہنچیں اور ان ثمرات کو عام عوام تک پہنچانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ایجنڈے میں شامل ہے کہ بلوچستان کے منصوبوں میں بلوچستان کے لوگوں کا پہلا حق ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بہت جلد ترقی و خوشحالی میں دیگر صوبوں کے برابر ہو جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں