بلوچستان کے لیے 12 سو ارب روپے سے زائد کے منصوبے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35 گنا زیادہ بڑا ہے، چینی سرمایہ کار وں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا بتایا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ گوادر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے، چینی سرمایہ کاروں نے وزیراعظم سے ویڈیو لنک سے بات کی، بلوچستان کیلئے وزیراعظم کی ہدایات پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے، بلوچستان کیلئے بارہ سو ارب روپے کے منصوبے ہیں، صوبے میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پہلے نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں