گورنر بلوچستان کا استعفیٰ اسی ہفتے متوقع ہے، فواد چوہدری

کوئٹہ: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گورنر بلوچستان کا استعفیٰ اسی ہفتے متوقع ہے۔گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملی تو معیشت تباہی کے دھانے پر تھی۔انہوں نے کہا کہ خرچے ذیادہ تھے آمدنی کم تھی، قرضے لیکر ملک چلا رہے تھے، ہم نے ملک کی معاشی سمت درست کی اور کرنٹ اکانٹ خسارے کو صفر کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گندم مکئی چاول اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، اب روزمرہ کی چیزوں میں استحکام آ رہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اب کمی ہو گی، شوکت ترین میڈیکل چیک اپ کیلئے گئے ہیں، وزیر خزانہ اسی ہفتے واپس آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں