قلعہ عبداللہ،دو گروپوں کے درمیان معمولی تکرار نے خطرناک تصادم کی شکل اختیار کر لی، فائرنگ سے 3افراد جاں بحق
قلعہ عبداللہ: قلعہ عبداللہ شہر میں 2گروپوں کے درمیان معمولی تکرار نے بڑے تصادم کی شکل اختیار کر لی فائرنگ کے تبادلہ 3افراد جاں بحق جبکہ افراد زخمی ہوگئے تصادم میں اسلحے کا سرعام استعمال کیا گیا فائرنگ سے شہری محصور ہوکر رہ گئے بلکہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی تصادم کے دوران انتظامیہ غائب رہی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح 10:30کو قلعہ عبداللہ با زار میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تکرار اس وقت خو نی ٹساد میں تبدیل ہو گئی جب مسلح افراد نے سرعام خودکار ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کی تصادم کے دوران راکٹ لانچر اور ایل ایم جی گنز بھی استعمال کئے گئے فائرنگ سے شہری محصور جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک معطل رہی سرعام فائرنگ سے 3افراد جن میں راہ گیر بھی شامل ہیں جان بحق اور 8 دیگر زخمی ہوگئے فائرنگ کا سلسلہ تقریبا 2 گھنٹوں تک جاری رہا اس دوران انتظامیہ غائب جبکہ مقامی قبائلی عمائدین اور علمائے کرام ثالثی کا کردار ادا کرتے رہے تام ان کی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہوسکی، لڑائی کے بعد دونوں فریقین شہر اور قریب کے پہاڑیوں پر مورچہ بند ہوگئے، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ملک عثمان اچکزئی سمیت دیگر رہنما بھی دونوں گروہوں میں جنگ بندی کیلئے قلعہ عبداللہ پہنچ رہے ہیں علاقے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مختلف سیاسی و سماجی رہنماوں نے اعلی حکام سے صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔


