قومی اسمبلی کارروائی: اپوزیشن جماعتوں کا امتحانات ملتوی نہ کرانے پر ایوان سے واک آؤٹ
اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے کل بھی ایوان میں درخواست کی تھی کہ انٹرمیڈیٹ اور ایف اے کے امتحانات پر نظرثانی کریں یہ 50 لاکھ بچوں کا معاملہ ہے کل امتحان ہے اور بچوں کی تیاری نہیں ہے ہم آج ایک بار پھر التجا کرتے ہیں کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ نا کھیلیں بچوں کی تیاری نہیں ہے اس پر پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم نے کہا کہ ہم نے کل بھی کہا تھا کہ امتحانات ملتوی نہیں ہو سکتے تمام وزراء تعلیم اور وزراء صحت کا ساتھ اس حوالے سے میٹنگ ہوتی ہے اور کئی بوڈز کے امتحانات ہو بھی چکے ہیں اب اگر وفاقی بوڈ کو دیکھتے ہیں اگر ہم امتحانات نہیں کروائیں گے تو یہ ان بچوں کے ساتھ زیادتی ہو گی جنہوں نے امتحانات دے دیے ہیں۔ انکے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہماری بات نہیں سنی جاتی ہم نے بار بار اسپیکر کے ساتھ بھی رابطہ کیا حکومتی وزراء کے ساتھ بھی میٹنگ کی حکومت کی نیت ہی نہیں ہے کہ ہماری بات سنیں انہوں نے کہا کہ کل امتحانات ہیں یہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں ہم اس ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے یہ کہتے ہوئے تمام اپوزیشن جماعتوں نے ایوان نے واک آؤٹ کر دیا بعدازاں پاکستان مسلم لیگ نواز کے ممبر قومی شیخ فیاض الدین نے کورم کی نشاندہی کی جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورم کی گنتی کروائی گئی۔ کورم پورا نا ہونے پر ایوان کی کارروائی پیر کے روز دن ساڑھے چار بجے تک ملتوی کردی گئی۔#/s#


