ڈیرہ اللہ یار، سندھ سے اغواء 13سالہ طالبہ بازیاب، ملزم گرفتار

ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یارسی آئی اے پولیس نے سندھ سے اغواء ہونے والی 13سالہ طالبہ انمول کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جعفر آباد سردار حسن خان موسیٰ خیل نے اپنے دفتر میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20روز قبل حیدر آبا د سندھ سے اغواء ہونے والی 13سالہ سکول کی طالبہ انمول کو گھر سے سکول جاتے ہوئے اغواء کرکے جعفرآباد کے علاقے بالان شاخ کے مقام پر ایک گھرمیں رہائش اختیار ہوئی تھی خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ڈیرہ اللہ یار خاوند بخش کھوسہ اور سی آئی اے پولیس انچار ج گل حسن بہرانی کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے با لان شاخ پر چھا پہ مارکر مغوی 13سالہ طالبہ انمول کو باز یاب کرکے اصل ملزم معشوق علی کوگر فتار کرلیا،پولیس نے قانونی کاروائی کے بعدملزم کو حیدرآباد سندھ پولیس اور مغوی طالبہ کو ورثاء کے حوا لے کردیا گیا۔ ایس ایس پی نے بہترین کارکردگی دیکھانے پر سی آئی اے ٹیم کے لئے دس ہزار نقدی انعام اور تعریفی اسناد دی جائے گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں