ناراض بلوچوں کو منانے کا ٹاسک نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو دیا گیا ہے جو مذاکر ات کی باقاعدہ رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریں گے،قاسم سور ی
کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سور ی نے کہاہے کہ بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی کے علاوہ ناراض قوم پرستوں کو منانے کا ٹاسک جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور ایم این اے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو دیا گیا ہے جو مذاکر ات کی باقاعدہ رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔یہ بات انھوں نے کوئٹہ کے مقامی شاپنگ مال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ قاسم سوری کا کہنا تھاکہ ناراض بلوچوں سے بات کرنا ایک اچھا اقدام ہیشاہ زین بگٹی کو ناراض بلوچوں سے بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے نار ا ض لوگوں کو قومی دھار ے میں لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں انھوں نے مزید کہاکہ جوبلوچستان میں مثبت کرداراداکرنا چاہتے ہیں وہ آئیں اور ترقی میں اپناحصہ ڈالیں وفاق بلوچستان کے عوام کے بنیادی حل کیلئے اپنا سب سے ذیا دہ حصہ ڈال رہا ہے بلوچستان کواسکاحق دیاجارہا ہے کیونکہ وہ ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گیا تھا ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں وقت کیساتھ بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے وزیر اعظم کے وژن نے عام ورکر کو اہم منصب فراہم کیا تاکہ عوام کی خدمت ہوگورنر بلوچستا ن کی تعیناتی صوبہ میں تبدیلی کا باعث بنے گی کورونا کے دو را ن ملکی صورتحال سے متعلق انکا کہنا تھاکہ کورونا میں ملکی معیشت دنیا کے برعکس بہتر ہوئی حکومت ملک میں بہتری کو اپنی ترجیح سمجھتی ہے کاروباری طبقہ کو حکومتی پالیسیوں سے اعتماد ملا ہے۔


