نصیرآباد میں نہری پانی کا بحران ایک خطرناک شکل اختیار کر گیا
تمبو:نصیرآباد میں نہری پانی کا بحران ایک خطرناک شکل اختیار کرگیا بالان شاخ میں پانی کی بندش کے خلاف زمیندار کاشتکار تحریک کے چیئرمین مولانا عبدالمجید جتک اور زمیندار حاجی صوبہ خان رند کی قیادت میں سینکڑوں کاشتکاروں زمیندار کا پٹ فیڈر پل کے مقام پر دھرنا دیکر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بلاک کردی جس کے باعث قومی شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید گرمی کے باعث شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا احتجاجی مظاہرین ایریگیشن کے آفیسران کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہیاحتجاجی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد المجید جتک ودیگر نے کہاکہ محکمہ ایریگیشن کے آفیسران نے پٹ فیڈر کینال کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے حکومت کی جانب سے پٹ فیڈر اور اس کی ذیلی شاخوں کی بھل صفائی کے لئے اربوں روپے جاری کیئے مگر صوبائی وزرا نے فیسران سے ملکر ان کو کرپشن کی نذر کردئیے ہیں انہوں نے کہاکہ بالان شاخ کے زمینداروں اور کسانوں کو پانی عدم فراہمی کے باعث لاکھوں ایکٹر پر کاشت شالی کی پنیری بھی خشک ہورہی ہے جس کے باعث زمینداروں اور کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا اور وہ نان شبینہ کے محتاج ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ جب تک بالان شاخ کو پورا پانی فراہم نہیں کیاجاتا ہمارا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گاچار گھنٹے بعد ایکسئین ایریگیشن نثاراحمد مغیری اور تحصیدار بہادر خان کھوسہ کی یقین دہائی پر اجتجاج ختم کرکے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو مظاہرین نے ٹریفک کے لیے کھول دیا۔


