حکومت کا پاک فوج کو خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاک فوج کے جوانوں کو خصوصی الانس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں باقاعدہ منظوری کے بعد ہی اس سلسلے میں اعلان کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیوفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی اور کورونا صورتحال سمیت بائیس نکاتی ایجنڈے پر غورکرے گی۔اجلاس میں کابینہ کونوشہرہ میں ریلوے زمین پربلڈنگ کی تعمیر اور اسلام آباد ای 8 اورای 9 میں تجاوزات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ کامرس ڈویژن ایگرو اور نان ایگرو پروجیکٹ کی رجسٹریشن پرآگاہ کرے گا۔ کابینہ اجلاس میں پاک فوج کیجوانوں کے لیے خصوصی الانس2021 کی منظوری دی جائے گی جبکہ حلیم عادل شیخ کی جیآئی ٹی بنانے کی درخواست ایجنڈے میں شامل ہیں۔تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قراردینے پر جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی جبکہ اقبال اکیڈمی پاکستان کینائب صدراورگورننگ باڈی ناموں کی منظوری، ڈرگزکی زیادہ سیزیادہ ریٹیل پرائس مقررکی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ کابینہ اجلاس میں آئیسکوکے سی ای اوکی تقرری کی منظوری دی جائیگی، ایم ڈی نیشنل انجینئرنگ سروس کی تقرری اور3 ماہ کی مدت میں توسیع اور پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کیسی ای اوکی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی نجکاری اورکابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں مزید وزرا کو شامل کرنے پر غورشروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں، ق لیگ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے کے مطابق انہیں وزارتیں دی جائیں گی۔


