چین نے پاکستان سے داسو ڈیم کے قریب واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
بیجنگ/ اسلام آباد :چین نے پاکستان سے داسو ڈیم کے قریب واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ بدھ کو ڈاسو ڈیم کے قریب واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ ملک میں چینی شہریوں، تنظیموں اور منصوبوں کی حفاظت کیلئے مجرمان کو سخت سے سخت سزا دیں۔ادھر ایک بیان میں پاکستان میں قائم چینی سفارت خانے نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین اور زخمیوں سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ اس معاملے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ اپنی پوری کوشش کریں گے۔کہا گیا کہ پاکستانی حکام واقعے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


