جرمنی میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی
برلن: مغربی جرمنی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 55 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 1300 سے زائد لاپتہ ہیں، شدید بارشوں کے باعث متعدد گاؤں اور قصبے پانی ڈوب گئے، عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں جب کہ کئی افراد بے سروسامان کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔
جرمن محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جب کہ کئی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے۔ دوسری جانب جرمن انتظامیہ نے موجودہ صورتحال کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
Load/Hide Comments


