بیلہ، آرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

بیلہ:بلوچستان کے علاقے بیلہ میں آر سی ڈی شاہراہ پر حادثہ ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ سنگری کراڑو کے مقام پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جمعیت علمائے اسلام جھاو کے رہنماء مولانا عبدالعزیز سرمستانی کے بھائی عبدالواحد ولد خدابخش سرمستانی بلوچ جاں بحق اور مولانا عبدالعزیز زخمی ہوگئے آن لائن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق نعش اور زخمی کو ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے سول اسپتال بیلا پہنچایا جہاں ڈاکٹرز اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاروں سید زینل شاہ کریم بلوچ نعمان حیات بلوچ اور دیگر نے زخمی کو طبی امداد فراہم کی اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں