مظفر آبا د،علی امین گنڈاپور کے قافلے پر پتھراؤ کرنے والے 4 افراد گرفتار

مظفر آباد :وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھراؤکے واقعے کا مقدمہ درج ہوگیا۔مظفر آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر کے قافلے پر پر پتھراؤ کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور کے قافلے پر حملے میں ملوث مزید10 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق وفاقی وزیر کے قافلے پر منظم منصوبے کے تحت راستہ روک کر پتھراؤ کیا گیا۔پولیس حکام نے کہا کہ وفاقی وزیر کے پرائیویٹ گارڈ کی فائرنگ بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں