اسلام آباد میں 3نئی احتساب عدالتیں قائم

اسلام آباد:کرپشن کیسز کو جلد انجام تک پہنچانے اورنئی احتساب عدالتیں بنانے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اسلام آباد میں قائم تین نئی احتساب عدالتیں قائم دو کے ججز بھی نامزد ہو گئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے نامزد ججوں کے نام وزارت قانون کو بھیج دیئے سیشن جج راجہ جواد عباس احتساب عدالت نمبر 4 کے لئے جبکہ سیشن جج واجد علی احتساب عدالت نمبر 5 کے لیے جج نامزد سیشن جج کامران بشارت مفتی کو سیشن جج ویسٹ تعینات کر دیا گیا جبکہ سیشن جج شاہ رخ ارجمند چیئرمین انٹکچوئیل پراپرٹی ٹرابیونل نامزد سیشن جج محمد یار گوندل جج بنکنگ کورٹ ناصر جاوید،ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ محمد علی وڑائچ جج انسداد دہشت گردی عدالت نامزد کر دیا گیا سپریم کورٹ کی ہدایت پر مزید 3 احتساب عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز کی نامزدگی کی سفارش تعیناتی کے نوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں