آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا وفاقی وزیر علی امین کو آزاد کشمیر سے نکلنے کا حکم

مظفر آباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر سے نکلنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری آزاد کشمیر کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے مختلف انتخابی جلسوں میں تقاریر کے دوران نا شائستہ کلمات ادا کئے۔ متعدد مقامات اور انتخابی جلسوں سے خطاب کے دوران اربوں روپے کے پیکجز کا اعلان کیا جو انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں