چین میں زیر تعمیر منہدم عمارت منہدم ہونے سے 8افراد ہلاک
بیجنگ:چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ چینی میڈیا کے مطابق یونگان شہر کے ملحقہ علاقے داہو میں زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے 10افراد پھنس گئے۔یونگان میونسپل کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ عمارت گرنے کے بعد ریسکیوٹیم نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ یونگان کی میونسپل حکام نے 8 افراد کی ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ 2افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ماہرین نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


