کوئٹہ ہرنائی شاہراہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کیخلاف احتجاجاً بند
ہرنائی:کوئٹہ ہرنائی شاہراہ کو زردالو کے مقام پر زردالو کے عوام نے احتجاجا بند کردیا ہے، جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ضلعی انتظامیہ شاہراہ بحال قومی شاہراہ کو صبح سویرے زردالو کے مقام پر زردآلو کے عوام نے شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کرکے احتجاج کیااحتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے تھا کہ گزشتہ شب زردالوں میں گھروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جس کے خلاف ہم نے بطوراحتجاج شاہراہ بند کیا ہے قومی شاہراہ کی بندش کی وجہ سے ہرنائی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے آنے والے مسافرگاڑیوں سمیت دیگر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگے ہوئے ہے،شدید گرمی کے باعث مسافرگاڑیوں میں سوار مسافروں خواتین بچوں اور ضعف المر افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہے،ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کو احتجاجا بند کرنے کی وجہ سے ملک دیگر علاقوں میں کاروبار محنت مزدوری کرنے والے اور طلباء،طالبات جوکہ تعلیم کے حصول کیلئے ملک مختلف علاقوں میں زیر تعلیم تھے عید گزارنے اپنے کھروں کو آرہے تھے شاہرہ کی بندش سے انہیں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ نے شاہراہ کی بندش کانوٹس لے لیا اور لیویز فورس کی بھاری نفری موقع پہنچ کر احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کردیا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کسی کو قانون میں لینے کی اجازت نہیں دینگے زردآلو کے عوام کا جوبھی مسئلہ تھا وہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرتے انہوں نے کہاکہ شاہراہ کی بندش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ احتجاجی ہر شہری کا آئینی حق ہے تاہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کواجازت نہیں ہے۔


