منظور زہری کونسل کے مخلص کارکن تھے، بی ای سی بہاؤلپور
بہاؤلپور:بلوچ ایجوکیشنل کونسل بہاولپور کے ممبر منظور زہری بلوچ(18/07/2021 بروزِ اتوار) بلوچستان کے خونی شاہراوں پر سفر کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے ۔بلوچ ایجوکیشنل کونسل بہاولپور نے اپنے بیان میں کہا کہ منظور زہری بلوچ تعلیم یافتہ اور بلوچ ایجوکیشنل کونسل بہاولپور کے ایک مخلص کارکن تھے اور کونسل کے پلیٹ فارم سے بلوچ قوم کی تعلیمی بہتری کے لئے کام کررہے تھے ۔ کونسل ترجمان نے مزید کہا کہ مرحوم منظور زہری بلوچ شعبہ سیاست کے ایک ہونہار طالب علم تھے اور منظور جیسے سچے دوست کا اس عید کے موقع پر اچانک روڑ حادثے کا شکار بن کر ہم سے بچھڑ جانا نہ صرف ان کے خاندان بلکہ کونسل اور بلوچ قوم کے لئے بھی ایک سانحہ سے کم نہیں۔ بلوچ ایجوکیشنل کونسل اس گہرے صدمے میں، منظور زہری بلوچ کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Load/Hide Comments


