گڈانی کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹرانسپوٹرز کا احتجاج گاڑیوں کی قطاریں

گڈانی(نمائندہ انتخاب)گڈانی کسٹم انٹیلی جنس اہلکاروں کے رویئے اور مبینہ بھتہ خوری کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے گڈانی کراس کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک بلاک کر دیا کافی دیر تک قومی شاہراہ بلاک رہی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں مسافروں کو اذیت کا سامنا رہا ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا سے کامیاب مذاکرات کے بعد شاہراہ کو کھول دیا گیا تفصیلات کے مطابق کسٹم رویے کے خلاف احتجاج مین شاہراہ کراچی ٹو کوئٹہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو بند کردیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس سلسلے میں گڈانی پولیس نے بتایا کہ بس میں غیر قانونی چھالیہ لوڈ تھا جبکہ ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ تھا کہ چھالیہ اور گاڑیاں واپس کی جائے آئے روز کے روڈ بلاک کی وجہ سے مین شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران ایک گھنٹے تک قومی شاہراہ بند رہی بعدازاں ٹرانسپورٹرز سے ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا ایس ایچ او گڈانی محمد ہاشم رونجھو نے کامیاب مذاکرات کر کے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں