اقلیتوں کی جان و مال کا تحفظ و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے، ثناء بلوچ
خاران:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے پارٹی کے ضلعی رہنماوں کے ہمراہ ہندو محلہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے عید کے پہلے روز نامعلوم مقام سے گولہ گرنے والے متاثرہ گھر کا بھی معائنہ کیا انہوں نے ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جان و مال کا تحفظ اور خوشحالی ہماری اولین ترجیحی ہے اقلیتوں کو کھبی بھی تنہا نہیں چھوڑینگے سیاست سے بالاتر ہوکر ان کی درد دکھ خوشی و غمی میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہے ہیں اور آئندہ بھی رہے گے عید کے پہلے روز ہندو محلہ میں راکٹ گرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندو برادری ایک پر امن اور بردبار کمیونٹی ہے خاران کے عوام کے ساتھ ان کی دوستانہ تعلقات اور مہر و محبت مثالی ہے اس طرح کے واقعات افسوسناک ہے اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے اگاہ کرینگے تاکہ آئندہ کے لیے ایسے افسوسناک واقع کی روک تھام کے لیے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کیا جاسکیں۔اس موقع پر چودری آنند لال ایڈوکیٹ کنول کمار نے ہندو محلہ امد پر رکن صوبائی اسمبلی کو ہندو برادری کے دیگر مسائل سے بھی اگاہ کیا اس موقع پر حاجی خدا رحم قمبرانی حاجی نصرت اللہ مینگل میر شبیر احمد بادینی چیئر مین غلام دستگیر مینگل طاہر حسنی میر نجیب حسن آبادی امانت حسرت حافظ ندیم احمد تگاپی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔


