کیچ، کرونا وائرس کے وار، بجلی غائب، عوام نڈھال
تربت(روزنامہ انتخاب) بلوچستان کے ضلع کیچ میں عالمی وبا کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل چکا ہے، تربت اور اردگرد کے علاقوں میں وبا سے کئی افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ تحصیل تمپ سے اب تک اطلاعات کے مطابق 7افراد جاں بحق ہوئے ہیں ایک طرف وائرس کا پھیلاؤ اور دوسری جانب کیسکو کی طرف سے بجلی کی عدم فراہمی سے عوام مزید پریشان اور بدترین حالات میں ہے۔ کرونا وائرس کے ڈر سے لوگ باہر جانے سے گزیر کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام گھروں میں رہنے سے بھی نڈھال ہیں۔ کیچ کے عوامی حلقوں نے حکومت کیسکو اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ اس زیادتی کو بند کیا جائے اور اس کورونا وائرس کے دوران انہیں گھروں میں سانس لینے کا اختیار دیا جائے۔
Load/Hide Comments


