علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور:مسلم لیگ (ن) نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے مریم نواز سے متعلق نازیباالفاظ ناقابل برادراشت ہیں،حکومت سیاسی مخالفین کی کردار کشی،پکڑ دھکڑ کے بعد اب ذاتیات پر حملوں تک آگئی ہے،علی امین گنڈاپور کے مریم نواز کے متعلق الفاظ سے مسلم لیگ(ن)کے کاکنوں میں گہری تشویش پائی جارہی ہے،حکومتی وزیر کا بیان نوجوانوں میں اشتعال کا باعث بن رہا ہے،علی امین گنڈاپور اپنے بیان پرفوری معافی مانگیں اور مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم علی امین گنڈاپور کو فوری عہدے سے ہٹائیں۔
Load/Hide Comments


