پاکستان کا تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے کے لئے بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر پاکستان نے اپنی سرحدیں مزید دو ہفتے کے لئے بند کر دیں۔وزارت داخلہ نے تمام بارڈرز دو ہفتوں کے لئے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، سرحدوں کو بند کرنے کا اعلان ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔پاکستان کے بھارت، ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدی کراسنگ پوائنٹس مزید 14 روز کے لئے مکمل بند رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں