افغانستان فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 89عسکریت پسند ہلاک،82زخمی

کابل:افغانستان میں اتوار کے اوائل سے لے کر اب تک الگ الگ جھڑپوں کے دوران کم از کم 89 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 82 عسکریت پسند زخمی ہوئے ہیں۔ملک کی وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کنڑ، قندھار، ہرات، فراہ، فریاب، سمنگان، ہلمند، نیمروز، تخار، قندوز اور کاپیسا صوبوں میں افغان قومی دفاعی و سلامتی فورسز(اے این ڈی ایس ایف)کی جانب سے جوابی کارروائیوں اور مسلح جھڑپوں کے دوران مجموعی طور پر 89 عسکریت پسند ہلاک اور 82 زخمی ہو گئے ہیں۔بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیے گئے 13 بم بھی تلاش کر کے ناکارہ بنا دیئے ہیں۔بیان میں سیکورٹی فورسز کے جانی نقصان سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں