عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری کی ملاقات

کوئٹہ:وزیر اعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری کی ملاقات۔ملاقات میں صوبہ بلوچستان سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات، خاص طور پر کوئٹہ سے کشمیری پناہ گزینوں کے لئے مخصوص نشستیں جیتنے پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے گورنر بلو چستان کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان کے تمام اضلاع کا دورہ کریں تاکہ عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں