یمن، باراتیوں کی بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 14افراد جاں بحق
صنعاء :یمن کے مغربی علاقے الحدیدہ کی جنوبی گورنری الدریھمی میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شادی میں جانے والے14 عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایاکہ ایک شادی کی تقریب میں جانے والی بس حوثیوں کی بچھائی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 14 عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ الدریھمی گورنری کے نواحی علاقے زیریں الحبجہ میں الشجیرہ گاؤں میں پیش آیا۔ شہریوں کی بس ایک شہری کی شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 14شہری جاں بحق گئے۔یمن آبزر ویٹری کے مطابق جاں بحق ہونے والے تین افراد کی شناخت ربیع عبداللہ سھل، یوسف عبداللہ حسن اور سعید مبروک ناجی کے ناموں سے کی گئی ہے۔حادثے میں گیارہ شہری زخمی ہوئے جن کی شناخت احمد عیسی جابر، عایش عبداللہ عمر، بہلول عبداللہ محلوی، عبد السلام راجح جبران، عبداللہ صالح عیاش، محمد عیسی طالب، حزام عبداللہ عمر، مثن علی عمر، سامر محمد شریف، فاد یحی جمالی اور عصام داف جابر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کے جسمانی اعضا الگ ہو گئے۔


