فلسطینیوں کا احتجاج، اسرائیلی فورسز کا مظاہرین پر حملہ

بیت المقدس(انتخاب نیوز)فلسطینیوں کا احتجاج، اسرائیلی فورسز کا مظاہرین پر حملہ، اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں کے پرامن احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کرتے ہوئے 270سے زائد فلسطینی شہریوں کا زخمی کیا۔ اسرائیلی فورسز نے پرامن شہریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس سے فلسطینی زخمی ہو گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق احتجاج میں شریک زیادہ تر افراد آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے زخمی ہو گئے۔ تقریبا 50 فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسرائیلی فورسز کا فلسطینی شہریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس سے اب تک ہزاروں جاں بحق ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں