یمن میں حوثی باغیوں نے مزید دو اضلاع پر کنٹرول حاصل کر لیا، مزید پیش قدمی جاری
تہران(انتخاب نیوز) یمن میں حوثی باغیوں نے مزید دو اضلاع پر کنٹرول حاصل کر لیا، مزید پیش قدمی جاری، ایران نواز حوثی باغیوں نے یمن میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے ایک نئے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یمن کے وسطی البیضا صوبے کے دو اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ مزید اضلاع کے قبضہ کیلئے ہمارے فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی کے وسطی شہر مارب پر قبضہ جمانے کیلئے حوثی باغیوں کا سرکاری فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ حوثی باغیوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ البیضا صوبے کے نعمان اور ناطہ اضلاع پر قبضہ کر لیا گیا ہے اور اب صوبے میں حکومتی فورسز کے دیگر ٹھکانوں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حوثی باغی وسطی شہر مارب پر قبضے کے لیے رواں برس فروری سے حملے کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


