پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

پشاور: داودزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پشاور کے علاقے داؤد زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، اہلکار ڈیوٹی سے واپسی پر گھر جا رہا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ایف آر پی کانسٹیبل آصف ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ تھانہ داؤد زئی میں کسی نے فائرنگ کردی اور فائرنگ سے کانسٹیبل موقع پر ہی دم توڑ گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں