بارش کے باعث فیصل آباد کی 3 منزلہ مکان کی چھت مہندم ، 4 افراد جاں بحق

فیصل آباد میں بارش کے باعث تین منزلہ گھر کی چھت گرنے سے دو خواتین اور دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ تین بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر چک 7 ج ب میں مکان کی تیسری منزل کی تعمیر جاری تھی اور وہاں فیملی بھی رہائش پذیر تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بارش کے دوران کمروں کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 28 سالہ شمائلہ، اس کا 3 سالہ بیٹا ضمیر، 24 سالہ عائشہ اور اس کی 7 سالہ بیٹی ام حبیبہ جاں بحق ہو گئے، حادثے میں تین بچوں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو ٹیم نے ملبہ ہٹا کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں