رکن صوبائی اسمبلی میر جان جمالی کا کم پانی فراہمی کیخلاف تحریک التواء بلوچستان اسمبلی میں جمع

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر و رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے سند ھ حکومت کی جانب سے بلوچستان کو کیر تھر کینال میں مقررہ کردہ حد سے کم پانی فراہم کرنے کے خلاف تحریک التواء اسمبلی میں جمع کروا دی تحریک آج بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائیگی، پیر کو رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں بلوچستان اسمبلی کے قواعد و انضباط کار مجریہ 1974کے قاعدہ 70کے تحت جمع کروائی گئی تحریک التوا ء میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت ارسا معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کو کیر تھر کینال میں 1/3حصہ پانی دے رہی ہے جو کہ شالی(چاول)اور خریف کی بوائی کے لئے ناکافی ہے اس عمل سے کیر تھر کینال سے آباد ہونے والے کاشتکاروں کا معاشی قتل اور گرین بیلٹ کو غیر آباد کیا جارہا ہے لہذا اس فوری اہمیت کے حامل مسئلے پر اسمبلی کی کاروائی روک کر عام بحث کی جائے، میر جان محمد جمالی تحریک التواء آج بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کریں گے واضح رہے کہ بلوچستان کا سندھ کے ساتھ پانی کے تقسیم کا معاہدہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے صوبے کو پانی کی کم فراہمی کی وجہ سے نصیر آباد ڈویژن میں زراعت کو شدید نقصانات کا خدشہ لاحق ہے جبکہ وزیراعلیٰ جام کمال خان، صوبائی وزراء، سیاسی و قبائلی شخصیات نے بھی کئی مرتبہ سندھ حکومت سے رابطے کئے ہیں تاہم مسئلہ حل نہیں ہوپا رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں