ارجنٹائن کے لائنل میسی نے بارسلوناکو 21 سال بعدخیر باد کہہ دیا

ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لائنل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہہ دیا۔
فٹ بال کلب بارسلونا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لائنل میسی کلب سے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔
میسی نے پیلے کا 643 گولز کا ریکارڈ برابر کردیا
واضح رہے کہ میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم ہو گیا تھا اور یہی خیال کیا جارہا تھا کہ اسٹار فٹالر کلب سے مزید معاہدہ کرلیں گے۔
لیکن لائنل میسی اور کلب کے درمیان معاہدہ دوبارہ طے نہیں پاسکا ہے۔
بارسلونا کلب کو خیر باد کہنے کے بعد فٹبال شائقین کو انتظار ہے کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی اب کون سے کلب سے کھیلتا نظر آئے گا۔
بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائنل میسی اور کلب دونوں ہی اس بات پر تیار تھے کہ میسی کلب کے لیے کھیل جاری رکھیں تاہم ہسپانوی فٹبال لیگ کے قواعد میسی سے ہونے والے نئے معاہدے کے اسٹرکچر کے آڑے آگئے۔
کلب نے میسی کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔ میسی نے 2000 میں بارسلونا کی یوتھ ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں