بلوچستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض انتقال کرگیا

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کا ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ صوبے میں 93افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستان میں 1731افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں 40،تربت میں 19،خضدار میں 16،پنجگور میں 8،مستونگ میں 4،گوادر میں 3،واشک،ژوب اورچاغی میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جسکے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد30180ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے107مریض صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد28890 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد959ہے جبکہ صوبے کے ہسپتالوں میں 15کورونا وائرس کے مریض ہائی فلو آکسیجن اور8لو فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا ایک مریض انتقال کرگیا جسکے بعد ابتک کورنا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 331ہوگئی ہے صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 5.37فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں