سلامتی کونسل کی داسو حملے کی شدید مذمت
سلامتی کونسل نے واقعے پر متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے جب کہ حملے میں 9 چینی اور 3 پاکستانیوں کی موت اور دیگر کے زخمی ہونے پراظہار افسوس کیا گیا۔
سلامتی کونسل کا کہنا ہیکہ ہرقسم کی تخریب کاری کو عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، مجرموں، سرپرستی اور مالی تعاون کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، عالمی قانون، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مجازحکام پاکستان اور چین سے تعاون کریں۔
سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ یہمجرمانہ فعل ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا، خواہ کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، قبول نہیں لہٰذا عالمی امن کے لیے خطرہ بننے والی کارروائیاں روکنے کے لیے تمام رکن ممالک کردار ادا کریں۔
Load/Hide Comments


