باغ اسٹالینز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹوں سے کشمیر پریمیئرلیگ میں شکست دے دی

کشمیر پریمیئرلیگ میں ہفتے کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں باغ اسٹالینز نے کوٹلی لائنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کے دوسرے روز کا پہلا مقابلہ کوٹلی لائنز اور باغ اسٹالینز کے درمیان ہوا۔
میچ کی پہلی اننگز میں کوٹلی لائنز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز کی آخری گیند پر 169 رنزبنا کرآؤٹ ہوئی۔
پہلی کشمیر پریمیئر لیگ مظفرآباد کے دیدہ زیب کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگئی
پہلی اننگز میں احسن علی 51 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ آصف علی اور سیف بدر نے بھی 39،39 رنزاسکور کیے۔
بولنگ میں باغ اسٹالینزکی جانب سے محمد عمران اور عمید آصف نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ کی دوسری اننگز میں میں باغ اسٹالینز نے 170 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پرآخری اوور میں حاصل کیا جس میں اسد شفیق ناقابل شکست 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد 29 اور عامر یامین نے 27 رنز اسکور کیے۔
ایونٹ کے تمام میچز جیو سُوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں