قیادت میں اختلافات، کارکنان لیگی ہاؤس پر قابض
کراچی:مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔ مسلم لیگ ہاؤس پر کراچی ڈویژن کے ایک گروپ نے قبضہ کر لیا۔ کنٹونمنٹ الیکشن کی ٹکٹس کی تقسیم کیخلاف مسلم لیگ ہاؤس پر کارکنوں نے احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ لیگی کارکنان نے مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کے خلاف نعرے لگائے۔ مسلم لیگ ہاؤس کے باہر مشتعل کارکنان نے قیادت کے پوسٹر پھاڑ دیئے اور دروازے توڑ کر قبضہ کر لیا۔کارکنان نے کہا کہ سندھ قیادت کے کنٹونمنٹ سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کونہیں مانتے۔کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کیلئے ٹکٹس کی بندر بانٹ نامنظورہیں پیسے لے کر ٹکٹس ان کوجاری کئے گئے جن کا پارٹی سے تعلق نہیں۔کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کی اعلی قیادت فوری مداخلت کرے اور قیادت شفاف کمیٹی تشکیل دے کر حقیقی کارکنان کو ٹکٹس جاری کرے۔
Load/Hide Comments


