شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے حملہ،اہلکار زخمی
راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پار سے دہشتگردوں نے ایک پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر افغانستان کے اندر سے دہشتگردوں نے دیواگر میں ایک پاکستانی فوجی چوکی پرفائرنگ کی،پاک فوج کے جوانوں نے فائرنگ کا بھرپور انداز میں جواب دیا،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا
Load/Hide Comments


