شیخوپورہ‘ہسپتال سے فرارہونیوالا کوروناکامریض سابق ریٹائرڈ فوجی جاں بحق

شیخوپورہ:ہسپتال سے فرارہونیوالا کوروناکامریض سابق ریٹائرڈ فوجی جاں بحق‘مریدکے کوروناسے مبینہ متاثرہ فیملی نے راتوں رات آبائی گاؤں جوارچب کھرلاں لاکر دفن کردیاپولیس پہنچنے پرکوروناکی خبرنے گاؤں بھرمیں بھگدڑمچادی۔خوف کے مارے کئی لوگ گھروں کے دروازے کھلے چھوڑکر بھاگ نکلیتھانہ صدرمریدکے کے علاقہ سیکھم کے قریب جوارچب کھرلاں کارہائشی سابق ریٹائرڈفوجی شوکت جوکہ گوجرانوالہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر تھاچند روزقبل مذکورہ ریٹائرڈفوجی اوراسکی فیملی کے دیگرتمام افرادمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہونے پرانہیں گوجرانوالہ ہسپتال داخل کروایاگیاجہاں سے مذکورہ خاندان کو لاہورہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ پوری فیملی فرارہوکر کہیں روپوش ہوگئی۔جبکہ ان میں سے گھرکا مذکورہ سربراہ وائرس کاشکارہوکر گزشتہ رات جاں بحق ہوگیاجسے دیگرورثاء نے چوری چھپے آبائی گاؤں جوارچب کھرلاں دفن کیاہی تھاکہ اسی اثناء میں شیخوپورہ سے پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی جس نے اہل دیہہ کو مذکورہ فیملی میں کورونامرض کی تشخیص کاذکرکیاتوپورے گاؤں میں بھگدڑمچ گئی اور ہرکوئی کلمہ طیبہ کاوردکرتاہوا کوروناکے ڈرسے ایک دوسرے سے دوربھاگنے لگا۔کورونامرض کی خبر اس قدرخوفناک تھی کہ کئی لوگ اپنے گھروں کے دروازے کھلے چھوڑکر گاؤں سے بھاگ نکلے۔آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے متوفی کی دیگرفیملی کے خون کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے ہیں اورگاؤں کے دیگرافرادنے کوروناوائرس کے پھیلاؤ سے محفوظ رہنے کیلئے مساجدمیں نوافل کی ادائیگی کیساتھ ساتھ دواؤں کاسلسلہ شروع کررکھاہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں