گواد رمیں پانی کے بحران پر جنرل قادر بلوچ کا سخت غم و غصے کا اظہار
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وقاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے گوادر میں پانی کی ناپید صورت حال اور روز بروز بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پے نہایت ہی تشویش، غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گوادر پاکستان کا شہ رگ ہے جس سے پاکستان کی معیشت اور مستقبل وابسطہ ہے مگر گوادر کے باسی ہاے روز بجلی اور پانی کے لئے سراپائے احتجاج ہیں، بجلی کی بندش نے معمولات زندگی و کاروبار متاثر کر دی ہے، نااہل و ناکام حکومت کی ناقص پالیسیوں کی کی وجہ سے اس قیامت خیز گرمی میں بجلی کی بندش گوادر کے عوام پہ ظلم عظیم ہے اور اپنے عوام کو اس مشکل میں کبھی تنہا نہیں چھوڈے گئے، ہر فورم پہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے دنیا اور پاکستانی عوام کو یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ گوادر میں کھربوں کے پراجیکٹس جب پائے تکمیل تک پہنچ جائیں تو گوادر گیم چینجر بن کر معاشی گیٹ وے بنے گا سی پیک سے ترقی و روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور گوادر کا شمار ماڈر و ترقی یافتہ شہروں میں ہوگا جو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی ترقی کا سبب بنے گا مگر ترقی درکجا ہماری مائیں بہنں ہاے روز پانی اور بجلی کے لیے روڈوں پہ ہیں۔


